بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تاجکستان اور پاکستان میں معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی گئی۔

اسلام آباد میں تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول ایجنسی تاجکستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کےدرمیان معاہدہ طے پایا ہے۔

اس سلسلے میں نارکوٹکس ڈرگز، سائیکو ٹروپک اور ان کے ماخذ کی غیرقانونی نقل وحمل روکنے اور تاجکستان کی ایجنسی آف اسٹینڈرڈآئزیشن، میٹرولوجی، سرٹیفکیشن ٹریڈ انسپکشن سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ پاکستان کی اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے کے ساتھ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر وزیراعظم ہاؤس میں بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر امام علی رحمان نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں