تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

تاجکستان میں حکمران خاندان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے ریفرنڈم

دوشنبہ: تاجکستان کے صدر ملک کو موروثیت کی جانب لے جانے کی کوششوں میں لگ گئے۔ ملک میں ریفرنڈم کی آڑ میں حکمران خاندان کے لیے اختیارات مانگ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں منعقدہ ریفرنڈم میں عوام سے مذہبی سیاسی جماعتوں پر پابندی سے متعلق رائے مانگی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صدر کی جانب سے یہ اقدام اسلام پسند حزب اختلاف کو سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش ہے۔

صدر امومالی رحمان کی جانب سے کروایا جانے والے ریفرنڈم میں ووٹروں سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا کوئی شخص جتنی بار چاہے صدر بن سکتا ہے اور صدارتی امیدوار کی عمر 35 سال سے کم کر کے تیس سال کردی جائے۔ یاد رہے کہ صدر امومالی 1994 سے اقتدار میں ہیں۔

صدر کی کم سے کم عمر میں ترمیم کا مقصد اپنے بڑے بیٹے کو انتخاب لڑانا ہے۔ صدر کے بڑے بیٹے اس وقت 29 سال کے ہیں اور اگلا انتخاب 2020 میں ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر کی جانب سے ریفرنڈم ملک کو موروثیت کی جانب لے جانے کی کوشش ہے۔

تاجکستان میں ریفرنڈم کے لیے آج پولنگ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -