منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

اسرائیلیوں کو کہاں منتقل کیا جائے؟ سعودی رہنما نے ٹرمپ کو زبردست تجویز دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی شوریٰ کونسل کے رکن یوسف بن طراد السعدون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ امریکا کے صدر اگر خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کے علم بردار بننا چاہتے ہیں، تو پہلے اپنے پیارے اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کے ایک رکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے منتقل کرنے کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو الاسکا اور گرین لینڈ منتقل کرنا مشرق وسطیٰ کے استحکام کا بہتر حل ہوگا۔

سعودی روزنامہ عکاظ میں اپنے آرٹیکل میں شوریٰ کونسل کے رکن یوسف بن طراد نے لکھا کہ صدر ٹرمپ اسرائیلیوں کو الحاق کے بعد گرین لینڈ میں بھی آباد کر سکتے ہیں۔ انھوں نے لکھا صدر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسیاں احمقانہ، غیر منطقی اور یک طرفہ ہیں، صہیونی اور ان کے اتحادی میڈیا پروپیگنڈا اور سیاسی چالوں کے ذریعے سعودی عرب پر اسرائیل سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

یوسف بن طراد السعدون کے مطابق انسانی تاریخ یہودیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے، تیرہویں اور سولہویں صدیوں کے دوران کئی یورپی ممالک نے یہودیوں سے تنگ آ کرانھیں اپنی سر زمینوں سے ملک بدر کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھول دیے، حکم نامے پر دستخط

انھوں نے لکھا امریکی پالیسی میں خودمختار زمینوں پر غیر قانونی قبضہ اور وہاں کے باشندوں کی نسل کشی شامل ہے، فلسطینیوں کو اپنی سرزمینوں سے بے دخلی کا منصوبہ صہیونیوں نے تیار کیا، جس کے لیے وائٹ ہاؤس کا ڈائس شرمناک طریقے سے استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے، نہ آئندہ آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں