تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

منچلوں کو بائیک چلاتے ہوئے نہانا مہنگا پڑگیا

ہنوئی: ویتنام میں بائیک چلاتے ہوئے نہانا شہریوں کو مہنگا پڑگیا، دونوں شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو منچلوں کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے، جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ٹریفک پولیس نے سڑک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں شہریوں کو ڈھونڈ نکالا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ دونوں شخص مزے سے چلتی بائیک میں نہا رہے ہیں، ایک کے ہاتھ میں موٹر بائیک کا کنٹرول ہے جبکہ دوسرا بالٹی اور صابن سے رگڑ رگڑ کر خود بھی نہارہا ہے اور دوسرے کو بھی خوب محظوظ کررہا ہے۔ ان کی خوشیوں میں اس وقت بھنگ پڑ گیا جو دونوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ان کی گرفتاری عمل میں آئی، بائیک کے نمبر پلیٹ کو دیکھ کر ڈیٹا نکالا گیا بعد ازاں دونوں شہریوں کا پتا چلا۔ دونوں شخص کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت ہیلمٹ نہ پہننے پر 80 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ اس واقعے نے دونوں کو سبق سکھا دیا۔

https://www.facebook.com/baogiaothong.vn/videos/169846770995125/?t=43

Comments

- Advertisement -