اسلام آباد: زیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو اکثریت ہونے پر چیئرمین سینیٹ بنانے کا حق ہے، بلاول اور عمران چچا بھتیجےہیں ، دونوں اکٹھے ہو کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق زیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنےکیس سے متعلق بات نہیں کروں گا، صرف نوازشریف کا شیر چلے گا، ن لیگ کو اکثریت ہونے پر چیئرمین سینیٹ بنانے کا حق ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ اسی کاہوناچاہیے، اکثریت نہ ہونے کےباوجود کے پی میں پی ٹی آئی کو حکومت کا موقع دیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی حمایت کی، بلاول اورعمران چچا بھتیجےہیں اور پہلے سے ایک ساتھ ہیں، دونوں اکٹھے ہو کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں : ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے ، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے پاس کارکردگی لے کر جائیں گے،یہ کیا لے کر جائیں گے؟
یاد رہے کہ زیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ اہل یا نااہل کرنے کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، 2018 کا الیکشن ریفرنڈم کے طور پر لڑنے جارہے ہیں، ہمیں نوازشریف کو بحال کرانا ہے اور کراکر دکھائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔