اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، روکنےوالے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آمروں کی آئین میں ترامیم ن لیگ ہی ختم کرے گی ، آمر کی گئی ترمیم کوکل جمہوری طریقےسےنکال دیا، کوئی ایسی ترمیم نہیں کی جو دیگرممالک میں نہ ہو۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، جو قانون اورجمہورسے آئے اسے کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے، وہیں سیاست کرینگے جس کی قیادت بھی ن ہو اورپارٹی بھی ن ہو۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنےوالےڈیل کی بھیک مانگ رہے تھے، آج نوازشریف ن لیگ کےصدرہوں گےاورکل پھروزیراعظم بنیں گے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا، طلال چوہدری
رہنما مسلم لیگ ن نے احسن اقبال کو داخلے سے روکنے کے واقعہ پر کہا کہ کل جو ہوا وہ منصوبہ بندی تھی یا کسی کے کہنے پر ہوا،تحقیقات ہونگی، کل کے معاملے کی تحقیقات گھنٹوں میں ہی ہوگی، جمہوری حکومت کے ہوتے عدالت کو تالہ نہیں لگنے دیں گے، کل کےواقعےکی رپورٹ سب سے پہلے وزیرداخلہ کےپاس آئے گی، تحقیقات کی جارہی ہیں قانون کی خلاف ورزی کس نےکی۔
شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہجسے انگلش میں نام لکھنانہیں آتا وہ ہزارصفحات کیسے لکھوا کر لاتا ہے، انگریزی میں نام نہ لکھ پانے والے شیخ رشید ہزاروں صفحے کس سے لکھواتے ہیں،طلال چوہدری
انکا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی دفعات حلف نامےمیں پہلے کی طرح موجود ہیں۔