اشتہار

اسلام آباد دھرنے والوں‌ کے مطالبات آئین سے متصادم ہیں، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے قائدین نے وعدہ کیا تھا کہ سڑکیں بند نہیں ہوں گی، دھرنا کرنے والوں کے مطالبات آئین سے متصادم ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں نے اپنے 12 مطالبات پیش کیے جس پر اُن سے مذاکرات کیے گئے تاہم اُن کے مطالبات آئین سے متصادم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا، لاہور سے راولپنڈی تک مارش کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں قائدین نے سڑکیں بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا مگر انہوں نے اپنی ہی بات کی خلاف ورزی کی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کی مشکلات جلد حل ہوجائیں گی۔

دھرنا قائدین مذاکرات کی میز پر آئیں، سردار یوسف

وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا ختم نبوت پر پختہ ایمان ہے، اگر کسی کو حکومت پر شک ہے تو ہمارے پاس آئے اور بات کرے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قرآن و حدیث کے متصادم کوئی قانون بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، دھرنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس لیے مذہبی جماعت کے رہنماؤں کو چاہے وہ مذاکرات کے لیے بات چیت کریں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان سنی تحریک کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے دھرنا جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے آئین میں ترمیم کرنے پر وفاقی وزیرقانون زاہد حامد مستعفیٰ ہوں۔

کئی روز سے جاری دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کا زمینی منقطع ہوگیا ہے، مقامی انتظامیہ نے اسلام آباد پیش قدمی کو روکنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج پر کنٹرینر لگا کر بند کردیے تھے جس کے بعد مظاہرین نے انٹرچینج پر ہی احتجاجی کیمپ نصب کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں