جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے اظہار خیال کا بھرپور جواب دینے کیلئے لیگی رہنما طلال چوہدری بھی میدان میں اتر آئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کل تک میاں صاحب کی انگلی پکڑے رہتے تھے، جب بھی مشکل ہو تی ہے تو جہانگیرترین میاں صاحبان کے دروازے پر ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آےآئی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے تو ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے بھی جہانگیر ترین پر طنز و تنقید کی بارش کردی۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے دائیں اور بائیں چوراورڈاکو کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، پچھلے دروازے سے معافیاں بھی مانگتے ہیں, اب کی بار رائے ونڈ آئے تو ان کو معافی بھی نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں : جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین پہلے بھی جیل میں رہ چکے ہیں اب بھی جیل جائیں گے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار جہانگیر ترین ایک لیکچرار سے کھرب پتی کیسے بنے ؟ قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ہمیشہ قرضہ اسی مل کا کیوں معاف ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر جہانگیر ترین یا ان کے رشتے دار بنتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں