جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

احتساب عدالت میں پیش آنے والاواقعہ افسوس ناک ہے‘ طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست دان، ادارے ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج جو واقعہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وکلا کے ساتھ بھی بیٹھ کرآئندہ کے لیے طریقہ کار طے کیا جائے گا، ہم سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، سب کو یقینی بنانا ہے کہ عدالتی کارروائی میں خلل نہ آئے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ سیکورٹی کی جگہ پررش کے باعث بدنظمی کا واقعہ پیش آیا، پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کو احساس ہے اس لیے کارکنوں کےساتھ باہر رکتے ہیں، آج کے واقعے میں بھی کوئی کارکن یا سیاسی رہنما ملوث نہیں تھا۔


احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے 19اکتوبرتک ملتوی


طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی، انہوں نے واقعے پرافسوس کا اظہار اور واقعے کو دیکھنے کا کہا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو عزت اور احترام ہماری قیادت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کےباہر سیکورٹی انتظامات ہمیشہ کی طرح کیےجاتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اقتصادی بحران کی ایک وجہ ہے اور وہ ہے نواز شریف کی نااہلی ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر اثرات آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیےجس سے مستقبل پر کوئی آنچ آئے، سیاست دان، ادارے ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں