جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

سیاسی دہشتگردوں کا گروپ بھی سیاسی دہشتگردی کرتا ہے، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی دہشتگردوں کا گروپ بھی سیاسی دہشتگردی کرتا ہے، ایک پہاڑوں سے حملہ آور ہیں تو دوسرے ایوانوں سے، اس سے زیادہ نقصان 25 کروڑ عوام کو ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور اس کے بچوں کا تو نقصان نہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت جب بہتر ہونے لگتی ہے تو انتشاری ٹولہ سرگرم ہو جاتا ہے جو ریاست کو بلیک میل کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی مائنز اینڈ منرلز کی تقریب ہوئی جس میں پوری دنیا سے کمپنیاں پاکستان آ کر انویسٹ کریں گی، اس فورم سے صوبوں کو زیادہ فائدہ ہے کیونکہ ان کو بڑا حصہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے پیٹرن ان چیف بانی پی ٹی آئی ہیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کانفرنس دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی، کانفرنس کے موقع پر بھی یہ انتشاری ٹولہ باز نہ آیا، کبھی ہڑتال، کبھی لانگ مارچ اور کبھی دھاوے کی کال آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑ اور میدان معدنی وسائل سے بھرے پڑے ہیں اور پاکستان مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے پوری دنیا کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن ایک بار پھر سے پی ٹی آئی نے پاکستان دشمنی کی ہے کیونکہ یہ اسرائیل نواز ہیں۔

’آپ نے کہا تھا قدرتی وسائل کو استعمال کریں گے 300 ڈیمز بنائیں گے پہاڑوں سے چیزیں نکال کر کے پی کو بدل دیں گے، خود آپ نے 13 سال کچھ کیا نہیں اور وفاق کے گرانٹ پر پل رہے ہیں، وفاق کا دیا ہوا پیسہ بھی کرپشن کی نظر کر دیا، جتنا ٹیکس پورے کے پی سے جمع ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ وفاق آپ کو پیسہ دیتا ہے۔‘

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کی دہشتگردی کے خلاف کیا کوششیں ہیں کے پی میں امن کہاں ہے؟ آپ کہتے ہیں ان دہشتگرد افغانیوں کو نہ نکالیں، آپ سے اربوں روپے کی مائنز اینڈ منرلز ہضم نہیں ہو رہی، ہر روز آپ کا پاکستان کے حوالے سے منفی رویہ سامنے آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری ہو تو چوروں کے ساتھ آپ کھڑے ہوتے ہیں، یہ نقصان پاکستان کا نہیں بلکہ کے پی کے لوگوں کا بھی ہے، آپ نے کے پی میں 13 سالوں میں کون سا پروجیکٹ کیا ہے، خود آپ کچھ کرتے نہیں اور دوسروں کو کرنے نہیں دیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں