جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘عمران خان نے وہ دن دکھایاجو دشمن نہ کرسکے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وہ دن دکھایاجو دشمن نہ کرسکے، پی ٹی آئی پرپابندی نہیں لگائی تو سیاسی لوگوں کاسیاست کرنامشکل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار نےعمران خان کوصادق اورامین بنایا لیکن عمران خان نے وہ دن دکھایاجو دشمن نہ کرسکے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتےہیں، عمران خان کوپارلیمنٹ ہاؤس حملےپر سزا کیوں نہیں دی گئی؟ عمران خان نہیں لگ رہےعمران ٹھاکرے لگ رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کےاستحکام کےاداروں پرحملہ کیا ، سب جانتے ہیں ریاست مدینہ کےنام پر کھیل کھیلا گیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کرپشن کاپیسہ چھپانے کےلیےبنایا گیا،ٹرسٹ بناناتھا تو حلال کے پیسے سے بناتے۔

طلال چوہدری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے، اس پرپابندی نہیں لگائی گئی اورحوصلہ افزائی کی گئی توآگے کیا کریں گے ، پی ٹی آئی پرپابندی نہیں لگائی تو سیاسی لوگوں کاسیاست کرنامشکل ہوجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذکرنےوالوں کوقانون کی طرح ڈیل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں