جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنا ہوں گے، خصوصی افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق ہیں، ملک میں خصوصی افراد سے متعلق قانون سازی کا فقدان ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق دستیاب قوانین پر عملدرآمد نہیں ہورہا، خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی بارے میں قانون بن چکا ہے۔

- Advertisement -

طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے، پارلیمنٹ نے سب سے زیاددہ قانون سازی کی ہے، اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے خصوصی ریمپس بنادئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، موجودہ حکومت خصوصی افراد کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام میں معذذور افراد کا خصوصی کوٹہ مقرر ہے۔

طلال چوہدری کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے زیادہ بااختیار ہوچکے ہیں، جی ڈی پی کا 4 فیصد شعبہ تعلیم پر خرچ ہونا چاہئے، معذور ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کے اقدامات خوش آئند ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں