جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

الیکشن کے دوران کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے، ن لیگی رہنما دھمکیوں پر اتر آئے

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں : مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے آرپی او اور کمشنر چشتیاں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے۔

تفصیلات مطابق چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پی اور کمشنر چشتیاں کو پیغام ہے کسی کارکن کوپکڑاتوتمہارامنہ توڑ دیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان7 ستمبرکو چشتیاں جلسہ کرنے آئے گا تو مریم نواز بھی آئیں گی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آیا پاکستان کا مقدمہ رکھنے آیا ہوں، ایک سیٹ جیتنے ہارنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سےپہلےنوازشریف پاکستان آئیں گے اور نوازشریف کوہم چوتھی باربھی وزیراعظم بنائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دارعمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سےقرضہ لیا جوپاکستان کی ترقی پرلگایا، ہم نےمشکل فیصلےاپنی قوم کیلئے کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بجلی قیمتوں میں اضافے پر ناراض ہوکرمیٹنگ سےچلےگئےتھے، یہ تو کہتے تھے ٹکر کے لوگ ملےہیں اب کوئی انصافی نظرنہیں آتا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کواجازت ملتی توعمران خان کیخلاف تمام حلقوں سےلڑتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں