تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

عائشہ رجب سے تنازع طلال چوہدری کو مہنگا پڑ گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو عائشہ رجب کے ساتھ تنازع مہنگا پڑ گیا ہے، نہ صرف ان پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا ہے بلکہ پارٹی کے اندر ان کے خلاف محاذ بھی بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا، جس کے باعث ان کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہوگیا، الزام لگایا گیا کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایس ڈی پی او پیپلز کالونی عبدالخالق ہوں گے، کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی طلال چوہدری اور ایم این اے عائشہ رجب کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی بھی تجویز کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‘خواتین نے مجھے خود تنظیم سازی کیلئے فون کرکے بلایا تھا’ طلال چوہدری پرتشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے کیس کو دبائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، دوسری طرف طلال چوہدری کو عائشہ رجب سے تنازع کے بعد پارٹی میں مشکلات کا سامنا ہے، فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی کا بڑا دھڑا طلال چوہدری کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کے دھڑے کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خواتین ارکان کی جانب سے بھی طلال چوہدری کے خلاف کارروائی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں، ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ن لیگ کا کوئی بھی اہم رہنماطلال چوہدری سے ملنے نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -