منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ممتاز اداکار طلعت حسین کی وفات پر وزیراعظم اور دیگر شخصیات کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے پاکستان کے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین آج صبح انتقال کر گئے، ان کی وفات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی نے اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیر اعظ، شہباز شریف نے کہا کہ لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے ڈائیلاگ ڈیلیوری کا زمانہ معترف تھا، انہوں نے جاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ طلعت حسین کی تھیٹر فلم، ریڈیو کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا۔

معروف اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے

قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ طلعت حسین کی فنون لطیفہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی طلعت حسین  کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین بہترین انسان اور زبردست اداکار تھے، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، فنون لطیفہ، ٹی وی انڈسٹری اور ملک کیلئے انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے بھی طلعت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں