تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اٹھارہ سالہ تلیدہ تمر سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل

ریاض : اٹھارہ سالہ ماڈل تلیدہ تمر پہلی بار پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرکے سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کو حیران کردینے والی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا، پہلی بار ماڈلنگ کیلئے سعودی دوشیزہ پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تلیدہ تمر پہلی بار بین الاقوامی جریدے ہارپرز بازار عربیہ کے کور پر نظر آئی۔

تلیدہ اب تک کئی برینڈز کیلئے ماڈلنگ کرچکی ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر تلیدہ پہلی سعودی ماڈل کے طور پر کیٹ واک کریں گی، جس کے بعد انھیں سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔

خوبصورت ماڈل سعودی شہر جدہ سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی ماں اطالوی اور باپ سعودی ہیں، تلیدہ کی والدہ کرسٹینا تمر بھی ماضی میں ماڈل رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد ایمان تمر، تمر گروپ نامی کاروباری ادارے کے چیئرمین ہیں۔


مزید پڑھیں : میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر تنازع کھڑا ہوگیا


یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کے سرورق پر سعودی شہزادی ہیفا بنت عبداللہ کی تصویر شائع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا، تصویر میں شہزادی ہیفا بنت عبداللہ سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور اونچی ہیل پہنے ہوئے ایک کنور ٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دے رہی تھٰیں۔

اد رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں ،جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔

سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -