جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مجھے ترقی دیکر واپڈا میں ملازمت مستقل کی جائے، طلحہ طالب کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے واپڈا کی مستقل ملازمت کا مطالبہ کردیا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا میں ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور ان کے بہتر مستقبل کےلیے انہیں ترقی دی جائے۔

ویٹ لفٹر نے محکمے سے شکوہ کیا کہ تین برس گزر گئے لیکن انہیں کوئی ترقی نہیں دی گئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے تھے، جس میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا تھا۔

طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے 150 کلوگرام وزن اٹھاکر تاریخ رقم کر دی تھی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 : پاکستانی کھلاڑی تاریخ رقم کر کے سجدہ ریز
کھیلوں پر نظر رکھنے والے صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ ’طلحہ طالب نے مقامی جم میں تربیت حاصل، انہیں پروفیشنل ٹریننگ ملی اور نہ ہی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی، اس کے باوجود یہ کامیابی حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں