تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے، 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں قائم دو پولیس چیک پوسٹوں پر کیے گئے جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں جبکہ افغان حکام نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا جسے طالبان نے مسترد کردیا تھا۔


افغانستان: جلال آباد میں‌ خود کش حملہ، طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار


ترجمان صوبہ قندوز نعمت اللہ تعموری کا حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قندوز صوبے کے ضلعے دشتِ آرچی میں کیے جانے والے حملوں کا نشانہ دو پولیس چیک پوسٹیں تھیں جبکہ دو پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں تقریباً انیس سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔


افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان


خیال رہے کہ رواں ماہ 17 جون کو افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب خودکش حملے میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ طویل المدتی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -