افغانستان کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طالبان نے حملہ کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قندھار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ داغے گئے کم از کم تین راکٹ حملے ہوئے جس سے رن وے تباہ ہو گیا۔
حملے کے بعد ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر کے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور رن وے کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
رن وے کی مکمل بحالی اور سیکورٹی انتظامات مکمل ہونے تک فضائی آپریشن معطل رہے گا۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارے پر فضائی حملے کرتے تھے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ قندھار ایئرپورٹ ہم پر فضائی حملوں کا مرکز تھا یہاں اڑنے والے طیارے ہم پر حملے کرتے تھے اسی لیے ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔
حکام نے رن وے کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رن وے کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔