تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا ویکسین؛ افغان طالبان کا اہم اعلان

طالبان نے افغانستان میں کورونا ویکسین عوام کو لگانےکی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے امداد ملنے کے بعد افغانستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو لاحق خطرات سے سیاہ بادل چھٹ گئے ہیں۔

طالبان نے ملک میں ویکسی نیشن پروگرام کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ صحت مراکز کے ذریعہ شروع کی جانے والی ویکسینیشن مہم کی "مدد اور حمایت” کی جائے گی۔

ایک افغان صحت کے عہدیدار نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مالی اعانت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ملک کی 38 ملین آبادی کا 20 فی صد حصہ ہوگا۔

افغانستان کے نائب وزیر صحت وحید مجروح نے صحافیوں کو بتایا کہ ویکسین لگانے کے عمل میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں لیکن حکام جلد از جلد ویکسین کے حصول کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے بھی ملک میں تیار کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں افغانستان کو دینے کا اعلان کیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ فروری میں یہ ڈوز کابل پہنچا دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -