بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

طالبان حکومت نے آلات موسیقی جلانا شروع کر دیے،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے آلات موسیقی جلانا شروع کر دیے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان بھر میں ہزاروں بیوٹی سیلون بند کرنے کے بعد طالبان حکومت نے آلات موسیقی جلانا شروع کر دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں موسیقی کے متعدد آلات بشمول گٹار، ہارمونیم کو جلتے اور طالبان کے اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی مذہبی پولیس نے مغربی صوبے ہرات میں مبینہ طورپر موسیقی کے متعدد آلات جلا دیے۔

افغان وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکرکے صوبائی سربراہ شیخ عزیز الرحمان کا کہنا ہے کہ موسیقی نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی کا باعث بنتی ہے اور لوگ بدعنوان ہو سکتے ہیں۔

طالبان حکومت اس سے قبل نوعمر لڑکیوں اور خواتین کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی لگا چکا ہے، اور ان کے پارکس، کھیل کے میدانوں اور جم جانے پر بھی پابندیاں ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں