جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ملاقات کے بعد طالبان کا بھارت سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے بھارت کو ’اہم علاقائی شراکت دار‘ قرار دے دیا۔

طالبان نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ملاقات کے بعد بھارت کو ایک "اہم علاقائی اور اقتصادی شراکت دار” قرار دیا ہے۔

2021 میں افغان گروپ کے کابل پر قبضے کے بعد دونوں ممالک کے مابین یہ اعلیٰ سطح کی بات چیت ہے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے بھارتی سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بدھ کے روز دبئی میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ایک بیان میں افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے تعلقات کو وسعت دینے اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق امارت اسلامیہ کا مقصد ایک اہم علاقائی اور اقتصادی شراکت دار کے طور پر بھارت کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہونے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں