تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طالبان کا زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی مدد کا فیصلہ

کابل: افغانستان میں آنے والا تباہ کن زلزلے کے بعد طالبان نے امدادی کاروائیاں کرنے والے گروپس کی حوصلہ افزائی کی ہے، واضح رہے کہ زلزلے میں اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کےدشوارگزارپہاڑی علاقے، سرد موسم اورامن و امان کی خراب صورتحال کے سبب امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، امدادی ٹیموں کو اکثراوقات شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کابل حکومت کے خلاف نبرد آزما شدت پسند اسلامی گروہ طالبان نے امدادی اداروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے اپنے جنگجوؤں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں گے۔

طالبان نے یہ اعلان اپنے باضابطہ نام یعنی اسلامی امارات کے نام سے جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اہل وطن اور امدادی ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرین کی امداد جاری رکھیں۔ انہوں نے اپنے ’مجاہدین‘ کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ امدادی کاموں میں حصہ لیں اور ٹیموں کی بھرپور مدد کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے میں اب تک پاکستان میں 228 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ افغانستان میں اب تک 115 افراد کے جاں بحق ہونے اور 4 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -