بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

افغانستان میں لڑکیاں کب اسکول جا سکیں گی؟ طالبان کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان نے جلد تمام لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مارچ کے آخر کے بعد لڑکیوں کے لیے تمام اسکول کھل جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت تعلیم 21 مارچ سے شروع ہونے والے نئے افغان سال کے بعد تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے اسکول کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ہم تعلیم کے خلاف نہیں ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے الگ کلاسز اور ہاسٹلز کی تلاش کر رہے ہیں۔

گزستہ روز ترجمان ذبیح اللہ مجاہد امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے، طالبان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ایک اہم مطالبے کو حل کرنے کے لیے یہ پہلی ٹائم لائن پیش کی گئی ہے۔

طالبان پر تنقید، افغان انٹیلیجنس نے معروف پروفیسر کو گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ اگست 2021 کے وسط میں طالبان کے قبضے کے بعد سے، افغانستان کے بیش تر حصوں میں ساتویں جماعت سے آگے کی لڑکیوں کو واپس اسکول جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

بین الاقوامی برادری، جو طالبان کے زیر انتظام حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، اس بات سے تاحال محتاط ہے کہ وہ اسی طرح کے سخت اقدامات نافذ کر سکتے ہیں جیسا کہ انھوں نے ماضی میں کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں