جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، طالبان حکومت نے فتنہ الخوارج کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کی طالبان حکومت نے فتنہ الخوارج کو پاکستان میں کارروائیوں پر خبردار کردیا۔

طالبان کمانڈر سعید اللہ سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروپوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنے والے مجاہد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاد کا اعلان یا اجازت صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں، ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے۔

سعید اللہ سعید نے کہا کہ گروہ کی وابستگی پر جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا، جہاد کے نام پرحملے کرنے والے شریعت، افغان امارات دونوں کے نافرمان ہیں۔

خیال رہے کہ اگست 2023 میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے فتویٰ جاری کیا تھاکہ طالبان کی جانب سے بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں