اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈرون حملے کے بعد طالبان کا امریکی فوج پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

قندھار: افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے غیر ملکی افواج پر حملہ کر کے قافلے میں موجود تمام فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیٹو اور افغان فورسز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے، قافلے میں امریکی و اتحادی افواج کے اہلکار شامل تھے۔

ترجمان طالبان نے میڈیا کو جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کے قافلے کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔

ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان نے قندھار کے ضلع ڈنڈ میں اتحادی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے تاہم انہوں نے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد یا زخمیوں کی تفصیل نہیں بتائی، نیٹو ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جس کے بعد تمام تفصیل شیئر کی جائے گی۔

غیر ملکی افواج پر یہ حملہ امریکی ڈرون حملے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے، ڈرون حملے میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا نگیالے سمیت 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں