تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

طالبان رہنماؤں کا دورہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال

کابل: طالبان رہنماؤں کا وفد دورہ چین کے بعد ایران پہنچا، اس موقع پر افغانستان میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان رہنماؤں نے چین کے دورے سے واپسی پر ایران کا بھی دورہ کیا جہاں تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔

افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو تحریک طالبان علاقائی قوتوں کی مدد حاصل کرے گی۔

اگرچہ طالبان ذرائع نے وفد کے دورہ ایران کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایران نے سرکاری طور پراس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

قطر میں طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران دورے کے دوران ایرانی حکام اور طالبان رہنماﺅں کے درمیان افغانستان میں قیام امن پر بات چیت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سفیر محمد رضا بہرامی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت میں طالبان کی شمولیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران یہ نہیں کہتا کہ پوری حکومت طالبان کے حوالے کردی جائے مگر ہمارا موقف یہ ہے کہ افغانستان میں قائم حکومتی ڈھانچے میں طالبان کو حصہ ملنا چاہیے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ایران پر طالبان کی عسکری سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -