بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

طالبان نے افغانستان میں امریکہ کی ایک اور ” نشانی” مٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان میں اپنی آزادی کیلئے طویل جنگ لڑنے والے طالبان نے اپنی حکومت کے قیام کے بعد امریکہ سے منسوب ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا۔

اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان نے دارالحکومت کابل کے مشہور "بش بازار” کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان میں طالبان نے برسراقتدار آنے کے بعد کابل میں قائم “بش بازار” کا نام تبدیل کرکے اس کا نام "مجاہدین بازار” رکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

طالبان نے بازار کا نام تبدیل کرکے اس کے داخلی دروازے پر “مجاہدین بازار” کے نام کا بینر بھی آویزاں کر دیا ہے۔

کابل کا یہ مشہور بازار سال2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم کیا گیا تھا اور اس کا نام اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پر رکھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کابل کے ہوائی اڈے اور کابل یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں