کابل : افغان دارالحکومت کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکےمیں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارلحکومت میں ہساپونی سفارت خانے کے قریب غیرملکی گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنا یا گیا۔حملہ آوروں نے ایک کار کو گیسٹ ہاؤس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے بعد حملہ آور قریبی علاقے میں فرارہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔
واقعے کے نتیجے میں ایک ہساپونی سفارت خانے کا پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔بم دھماکے کے بعد علاقےمیں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
طالبان ترجمان نےحملہ کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ گیسٹ ہاؤس پر کیا گیا،کیونکہ یہ فوجی سرگرمیوں اور انٹیلی جنس کے تبادلے کیلئےاستعمال کیا جارہا تھا۔