کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، بعد ازاں درجنوں طالبان جنگجوؤں کی رہائی عمل میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے 200 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کردیا، امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کیلئے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سیاستدانوں سے ملاقات کی ہے جبکہ کابل حکومت نے 200 سے زائد طالبان قیدی رہا کردیے ہیں۔
افغانستان کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے طالبان سے امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
امریکی ایلچی سے ملاقات کے بعد افغان حکومت نے مختلف جیلوں سے دو سو زائد طالبان قدیوں کو رہا کردیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے خواتین سیاستدانوں اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور طالبان سے امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
قندھار میں بم دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک
امریکی ایلچی رواں ماہ قطر جائیں گے اور طالبان سے امن مذاکرات کریں گے۔ طالبان کا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے غیر ملکی افواج کا انخلا کیا جائے اور تمام طالبان قیدی رہا کئے جائیں۔
دوسری جانب امریکا وافغان حکومت کا مطالبہ ہے کہ طالبان جنگ بندی کی تاریخ دیں۔