کابل: افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مشرقی حصے میں امریکی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں تمام سوار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور اس تنظیم سے وابستہ ایک مقامی صحافی طارق غزنوی کا کہنا ہے کہ مشرقی حصے میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی فضائیہ کا ہے۔
#AFG. These are said to be (unconfirmed) pictures of the plane crashed in #DehYak (#Taliban controlled area) district of #Ghazni province.
Local officials say the crashed aircraft is belonging to any foreign airlines, so far no word on the number of casualties.
Pix: SM pic.twitter.com/YsSsO5cN40— Ab Qadir Sediqi (@qadir_sediqi) January 27, 2020
خبر رساں ادارے کو طارق غزنوی نے بتایا کہ اس نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا ہے جس میں آگ نکل رہی تھی، ملبے کے ساتھ دو جھلسی ہوئی لاشیں بھی جائے وقوعہ پر پڑی ہیں، طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور تباہ شدہ طیارے کے ٹکڑوں پر امریکی فضائیہ کا مونوگرام نظر آ رہا ہے۔
مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ طیارہ امریکی اڈے سے 10 کلومیٹر دوری پر تباہ ہوا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ غزنی صوبے میں مار گرایا اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے حتمی طور پر ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
A USAF E-11A '11-9358' which is an Airborne battlefield communications aircraft has crashed in Ghazni, Afghanistan #Afghanistan pic.twitter.com/RCdtehTtCb
— CNW (@ConflictsW) January 27, 2020
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ترجمان میجر بیتھ ریاورڈن نے طالبان کے دعوے پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تفتیش کار طیارہ کریش ہونے کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملٹری کا تھا۔
بعدازاں ایک اعلیٰ ملٹری افسر نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔