تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران، امریکا کشیدگی ، طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

دوحا :ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ حالیہ ایران،امریکا کشیدگی سے افغان عمل پر منفی اثرنہیں پڑے گا، طالبان اور امریکا امن معاہدے کو فائنل کرلیا گیا ،دستخط ہونا باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسیم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا ایران کشیدگی پر طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ایران،امریکا کشیدگی سے افغان امن عمل نہ متاثر ہوگا اور نہ ہی کوئی منفی اثر پڑےگا۔

طالبان اور امریکا امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان،امریکی وفدمیں مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئےہیں، طالبان اور امریکا امن معاہدے کو فائنل کرلیا گیا ،دستخط ہونا باقی ہیں۔

خیال رہے ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث مشرقی وسطیٰ میں سنگین صورت حال ہے، ایران نے عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے جو ایرانی جنرل کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی تھی۔

بعد ازاں امریکا نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی، امریکا کا کہنا تھا کہ امریکا سنجیدہ مذاکرات کوتیارہے، مذاکرات کی پیشکش کا مقصد عالمی امن خراب نہ ہونے دینا ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان مذاکرات کو معطل کرنے کے اعلان کے 3 ماہ بعد قطر میں مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز ہوا تھا،پاکستان نے امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا، جس کا مقصد خطے میں امن وسلامتی کو فروغ دینا ہے۔ اسی نتاظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے معترف رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -