اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

طالبان رہنماؤں نے ٹوئٹر بلیو ٹک کیلیے ادائیگیاں شروع کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: طالبان رہنماؤں کی جانب سے معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے تصدیقی فیچر ’بلیو ٹک‘ کے استعمال کے لیے ادائیگیوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دو طالبان رہنما اور ان کے چار حامی ٹوئٹر اکاؤنٹس بلیو ٹک کا استعمال کر رہے ہیں۔ بلیو ٹک حاصل کرنے والوں میں طالبان حکومت میں شعبہ برائے معلومات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت کا اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

ہدایت اللہ ہدایت کے ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا واچ ڈاگ کے سربراہ عبد الحق حماد کے اکاؤنٹ پر بھی بلیو ٹک ہے۔ ان کے فالوورز کی تعداد ایک لکھ ستر ہزار ہے۔

طالبان کے نامور حامیوں نے بھی بلیو ٹک حاصل کر لیا ہے۔ طالبان اہلکار کے طور پر پہچانے جانے والے محمد جلال نے اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک ٹوئٹر کو دوبارہ سے عظیم بنا رہے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں