پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل پر طالبان نے قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سریناپر طالبان نے قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا پر 10 سال قبل حملہ کیا تھا جس کے باعث امریکی شہری سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سرینا ہوٹل نے اعلان کیا کہ وہ کابل میں یکم فروری سے ہوٹل بند کر رہے ہیں، ہوٹل اب حکومت کے قبضے میں ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی سرینا ہوٹل اور حکومت نے ان شرائط کی وضاحت کی جن کے تحت ہوٹل کی انتظامیہ تبدیل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے پہلی بار 2008 میں اور پھر 2014 میں سرینا ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔ سرینا ہوٹل کی ویب سائٹ پر اب کابل ہوٹل موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا، امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ طالبان کی قید میں امریکیوں کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا اگر یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی، یہ قیمت اسامہ بن لادن پررکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

واضح رہے بائیڈن انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے چند دن پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں