پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

طالبان کی امریکا کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا کو خبردار کردیا۔

نائب وزیر اطلاعات افغانستان و ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا امریکی ڈرونز کی افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ترجمان طالبان نے امریکا کو متنبہ کیا اور کہا کہ امریکا نے حال ہی میں افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے ایک مرتبہ پھر عالمی قوانین اور دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے دیکھے گئے، امریکا کو متنبہ کرتے ہیں کہ وری طور پر خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک سے کہتے ہیں کہ قوانین کی پاسداری کریں اور منفی نتائج سے بچنے کےلیے افغان سرزمین کی خود مختاری کا احترام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں