تازہ ترین

جس کی سالگرہ قریب ہوتی ہے اسے کیک کاٹنے کیلئے ٹیم میں لے لیتے ہیں، کامران اکمل

کراچی: پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ جس کا جنم دن قریب ہوتا ہے نہ اس کو ٹیم میں کیک کاٹنے کیلئے لے لیتے ہیں۔

اے آر وائی کے شو میں ٹیم کے سوشل میڈیا پر ایکٹو ہونے اور ٹریول ڈائریز بنانے پر کرکٹر کامران اکمل کا انتہائی دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

کمران اکمل نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ٹیم میں ٹریول ڈائریز بنانے کے لیے اس کھلاڑی کو ضرور لیتے ہیں جس کا جنم دن قریب ہو، تاکہ کیک کاٹ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئر مین صاحب کو اس بات پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے کہ وہ ٹیم کو بتائیں کہ اس وقت فوکس اور لیول کرکٹ کی ضرورت ہے، سوسل میڈیا پر ایکٹیو رہنے کی نہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان تنویر نے کہا کہ ہمارے لڑکے پتا نہیں کیوں اتنی جلدی اپنی کالر اوپر کر لیتے ہیں، شاید ٹیم کے لڑکے یہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہوں نے ہی دنیا میں انوکھا کام کیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری چیزیں اس وقت اچھی لگتی ہیں جب آپ لیول کا کھیل پیش کرتے ہیں، اس لیے ٹیم کو ابھی صرف اور صرف کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

Comments