اشتہار

اہم معا ہدوں پر گفتگو کیلئے سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کی پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  سعودی عرب کا اعلی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں سعودی وزارت خزانہ، پٹرولیم اور توانائی کے نمائندے شامل ہیں، سعودی وزارت خزانہ حکام کی  پاکستانی وزارت خزانہ حکام سے ملاقات ہوگی۔

مذاکرات کاپہلادورآج شروع ہورہا ہے، وزارت خزانہ، خارجہ، تیل و گیس بھی مذاکرات میں حصہ لے گی، وزارت منصوبہ بندی، توانائی، آبی وسائل بھی بات چیت میں شریک ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کو معیشت پر بریفنگ اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی وزارت خزانہ حکام سے ملاقات میں سعودی حکام سے سعودی گرانٹ سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سعودی عرب کوایل این جی پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش کی جائے گی اور سعودی سرمایہ کاروں کو شیئرز پیش کیے جائینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھاشا دیامر اور مہمند ڈیم اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر سعودی حکام کو بریفنگ دی جائے گی، پاکستانی حکام سعودی حکام سے ادھار تیل  کے حصول پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ پر بریفنگ اور معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ منگل یا بدھ کو پاکستان آئیں گے، دوطرفہ وزارت خزانہ کی تجاویز سعودی وزیرخزانہ کو پیش کی جائیں گی، سعودی وزیرخزانہ کی آمد کے بعد معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں