پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور ایم کیو ایم سے سندھ حکومت کی آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور ایم کیو ایم سے سندھ حکومت کی ایک ہی دن میں دوسری ملاقات ہوگی یہ ملاقات آج رات 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگی۔

ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام سے متعلق اپنے مطالبات پیپلز پارٹی کے سامنے رکھ دیے ہیں جس میں سب سے اہم مطالبہ میئر کراچی کو مالی طور پر بااختیار بنانے کا ہے، اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے ایم سی کی پرانی پوزیشن پر بحالی اور کراچی واٹر بورڈ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کے ایم سی کے ماتحت کرانا چاہتی ہے۔

آج رات ہونے والی بیٹھک میں ان مطالبات سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی شق وار جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے اور ایم کیو ایم ارکان کی ترقیاتی اسکیمز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مان لیا

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کے بجٹ میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کو بھی شامل کیا جائیگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں