کراچی : تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد آج مارکیٹیں 8بجےتک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ، ناصر حسین شاہ نے کہا پیر کو این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور تاجر ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کے بعد تاجروں نے آج مارکیٹیں 8بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ،تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ ناصرشاہ نےیقین دہانی کرائی کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ نہیں کرے گی، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 8 بجے تک مارکیٹیں کھولیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچادیے گئے ہیں، پیر کو این سی او سی کا اجلاس ہے، این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر تاجروں سےزیاتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا، مارکیٹیں 6بجےتک کھلیں گی اورپیرکی میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوگا، پیر کو میٹنگ کے بعد نئے اوقات کار سے متعلق فیصلہ ہوگا ، مارکیٹیں آج سے8بجےتک کھولنے کی اجازت کی خبرغلط ہے۔
گذشتہ روز کراچی کے تاجروں نے اعلان کیا تھا کہ 5جون کوتمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8بجے تک کھولیں گے، انتظامیہ اورپولیں نےمارکیٹ سیل کی توسڑکوں پرہوں گے۔
تاجرایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں رات 8بجےتک کھلیں گی جیل بھرنے کیلئےتیارہیں، آئندہ ہفتےمارکیٹس ایک دن بند رکھنےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا، کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ہے اور نوتشکیل شدہ تنظیم بنالی گئی ہے۔