جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی کے فیز 2 پر بات چیت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی پر ثالثوں اور اسرائیل کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، وٹ کوف نے کہا کہ ان کی نیتن یاہو، قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی اور مصر کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے ساتھ "انتہائی نتیجہ خیز اور تعمیری” ملاقاتیں ہوئیں۔

ایلچی نے کہا کہ فیزٹو کو ترتیب دینے کے بارے میں بات کی، دونوں اطراف کی پوزیشنیں طے کیں تاکہ ہم سمجھ سکیں … کہ ہم آج کہاں ہیں، اور پھر اس ہفتے اس مقام پر بات چیت جاری رکھیں گے جس کا تعین کیا جائے گا، تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ ہم کیسے کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے کے اختتام تک پہنچے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے مذاکراتی ٹیم کو جنگ بندی کے لیے قاہرہ روانہ ہونے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وفد پیر کو مصری دارالحکومت روانہ ہو گا تاکہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کو جاری رکھنے پر بات چیت کی جا سکے۔

ٹیم کو کل ہونے والے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے بعد دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے ہدایات موصول ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں