مسجد الحرام کی توسیع کے بعد اس کے میناروں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے کیا آپ ان کی خصوصیات جانتے ہیں؟
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی تیسری توسیع کی تکمیل کے بعد مسلمانوں کے اس سب سے مقدس مقام کے میناروں کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہوگئی ہے جو سب اسلامی فن تعمیرکا شاہکار ہیں۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے مطابق مسجد الحرام کے تمام میناروں کے ڈیزائن ایک جیسے ہیں لیکن یہ اونچائی میں مختلف ہیں۔
ان میں سے ہر مینار کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام میناروں پر اسلامی دور میں مختلف شکلوں میں بنائے گئے ہلال ہیں۔ ان کا رنگ سنہرا ہے جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسجد الحرام کے میناروں میں نصب کیے جانے والے سنہرے ہلال کاربن فائبر سے تیار کردہ ہیں جو موسمی اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بات کریں سب سے بلند مینار کی تو 6 مینار کی بلندی 137 میٹر ہے۔ ان میں سے دو مینار باب العمرہ پر، دو مینار باب ملک عبدالعزیز اور دو مینار باب الفتح پر بنے ہوئے ہیں۔
مسجد الحرام کی نئی توسیع والے حصے میں چار مینار ہیں اور ان میں ہر ایک کی لمبائی 135 میٹر ہے۔
اس کے علاوہ باب شاہ فہد پر تعمیر کیے گئے دو میناروں اور باب صفا میں سے ایک مینار کی بلندی 98 میٹر ہے۔
ویڈیو: شب قدر کی تلاش، رمضان کی 25 ویں شب لاکھوں افراد کی حرمین شریفین میں عبادت