منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری نےعبوری تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عبوری تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے تحریری جواب میں کہا کہ کبھی دانستہ، غیر دانستہ کوئی عمل نہیں کیا جس سے توہین عدالت ہو۔

انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ نہیں معلوم کس مواد کی بنیاد پرتوہین عدالت کارروائی شروع ہوئی، تفصیلات دی جائیں تاکہ اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

طلال چوہدری نے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 19 ہرشہری کوآزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے۔

خیال رہے کہ 19 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت مانگی تھی۔


سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


یاد رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں