تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اونچا جھنڈا لہرانے کا بھارتی خواب چکنا چور

ممبئی: پاک بھارت بارڈر کے قریب اٹاری کے مقام پراونچا جھنڈا لہرانے کی بھارتی خواہش کامیاب نہ ہوسکی، تیز ہواؤں کے باعث جھنڈے کو اب تک چار بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے لاہور سے پرچم نظر آنے کی خواہش میں اٹاری کے مقام پر سرحد کے قریب 360 فٹ کی بلندی پر پرچم لہرانے کی کوشش کی مگر وہ چوتھے روز بھی ناکام رہی۔

جنگی جنون میں مبتلاء بھارتی حکام نے طے کیا کہ اٹاری کے مقام پر اتنا اونچا جھنڈا لگایا جائے جو پاکستان کے شہر لاہور سے بھی صاف نظر آئے مگر سرحد پر چلنے والی ہواؤں کے آگے مودی سرکار کی حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی اور چار بار پھٹے ہوئے پرچم کو اتارنا پڑا۔

india-flab-1

چیئرمین امرتسر امپروومنٹ سریش مہاجن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتی حکام نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اونچے مقام پر جھنڈا لہرانے کی کوشش میں پیسہ ضائع کیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پرچم نصب کرنے سے قبل میٹریل اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لینا تھا کیونکہ پرچم تیز ہوا کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا‘‘۔ سریش نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دے۔

india-flab-2

امرتسر امپروومنٹ کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارتی جھنڈا ہمارا فخر ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ اونچا جھنڈا لگا کر ہی اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا جائے۔

پرچم فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’ہم نے حکومت کو چھوٹا جھنڈا لگانے کا مشورہ دیا تھا تاکہ وہ ہوا کا دباؤ برداشت کرسکے اور لاہور سے بھی با آسانی نظر آسکے‘‘۔

Comments

- Advertisement -