منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلم ’لسٹ اسٹوریز 2‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والی فنکار جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا اپنی رپورٹس میں دعویٰ کر رہا ہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور وہ اس متعلق منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ تمنا بھاٹیہ کے والدین اداکارہ پر جلد شادی کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ مذکورہ رپورٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب جوڑے نے کوئی بھی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا تمنا بھاٹیہ کی ملکیت

رواں سال جون میں تمنا بھاٹیہ نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے منصوبے کے بارے مین خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ شادی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور کیا آپ شادی کے خیال سے دباؤ محسوس کرتی ہیں؟

اس پر 33 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال یہ ہے کہ جب آپ شادی کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو شادی کر لینی چاہیے، شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے یہ کوئی معمول کی پارٹی نہیں۔

تمنا بھاٹیہ کا کہنا تھا کہ اس لیے جب آپ کسی ایسی ذمہ داری کیلیے ذہنی طور پر تیار ہو جاتے ہیں تو آپ کو اسے ادا کرنا پڑتا ہے، اس لیے نہیں کہ سب کہہ رہے ہیں تو شادی کرلو۔

شادی کے بارے میں ماضی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ 30 سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے، جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہی سوچتی تھی کہ ایک اداکارہ کو انڈسٹری میں 8 سے 10 سال سے زیادہ کا عرصہ نہیں گزارنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں