جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

تمنا بھاٹیہ کے کرپٹو اسکینڈل میں ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنے کرپٹو کرنسی سے متعلق اسکینڈل میں ملوث ہونے کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے افواہوں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میرے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ملوث کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: تمنا بھاٹیہ سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

اداکارہ نے کہا کہ میں میڈیا سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ ایسی کوئی بھی جعلی، گمراہ کن خبریں اور افواہیں نہ پھیلائیں، میری ٹیم مناسب قانونی کارروائی کیلیے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، گزارش ہے بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

پچھلے چند دنوں سے تمنا بھاٹیہ سے متعلق قیاس آرائیاں زیرِ گردش ہیں جن پر آج اداکارہ نے لب کشائی کی۔

کام کے محاذ پر ان کو آخری بار ’سکندر کا مقدر‘ میں دیکھا گیا جس میں اویناش تیواری اور جمی شیرگل بھی تھے۔ وہ اگلی بار ’اوڈیلا 2‘ میں نظر آئیں گی جو ایک ہارر تھرلر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں