جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا تمنا بھاٹیہ کی ملکیت، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا اپنے پاس ہونے کی خبروں پر بالآخر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ اداکارہ کا بوائے فرینڈ وجے ورما نہیں بلکہ ایک ہیرا ہے۔

سال 2019 میں ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے تمنا بھاٹیہ کو فلم ’سائی را نرسمہا ریڈی‘ مکمل کرنے پر ہیرے والی انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔

- Advertisement -

کہا جا رہا ہے کہ اس انگوٹھی کی مالیت کم از کم 2 کروڑ روپے ہے جبکہ زیادہ تر کا دعویٰ ہے کہ اس میں نصب ہیرا دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے 3 اکتوبر 2019 کو ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی تھی جس میں تمنا بھاٹیہ کو ہیرے والی انگوٹھی کے ساتھ دیکھا گیا۔ لیکن اس انگوٹھی کی حقیقت کسی کو معلوم نہیں تھی۔

4 اکتوبر 2019 کو تمنا بھاٹیہ نے مذکورہ ٹوئٹ کے ردعمل میں لکھا کہ ’اس بوتل اوپنر کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہوں گی۔ اتنے عرصے کے بعد مل کر بہت اچھا لگا۔ جلد ہی آپ سے ملنے کا انتظار ہے اور آپ کو مزید یاد روں گی۔‘

حال ہی میں جب تصویر کو دوبارہ شیئر کیا گیا تو تمنا بھاٹیہ ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں اور حقیقت بتا دی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ یہ کوئی ہیرے والی انگوٹھی نہیں بلکہ بوتل اوپنر ہی ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے لکھا کہ ’یہ بتاتے ہوئے اچھا تو نہیں لگ رہا لیکن یہ اصل ہیرا نہیں بلکہ بوتل اوپنر ہے جسے ہم نے فوٹو شوٹ میں استعمال کیا۔‘

دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا تمنا بھاٹیہ کی ملکیت، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں