ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

تماشہ ٹو، فیضان شیخ کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں اداکار فیضان شیخ کو شادی کی سالگرہ پر اہلیہ ماہم عامر اور بیٹی ہادیہ کی جانب سے تحفہ بھیجا گیا۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشا علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں۔

رئیلٹی شو کی 12ویں قسط میں اداکار فیضان شیخ کو شادی کی سالگرہ پر اہلیہ ماہم عامر نے ڈونٹس، بیٹی ہادیہ کے ساتھ تصویر اور بیٹی کا رومال بطور تحفہ بھیجا۔

میزبان عدنان صدیقی اور گھر میں شریک افراد نے فیضان شیخ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

فیضان شیخ نے تحائف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ میرے پاس ہادیہ کی کلپ نہیں ہے وہ آگئی ہے اور ہادیہ نے اپنی ’بپ‘ (رومال) بھی بھیجا ہے اگر اس کی شرٹ آتی تو میں وہ بھی پہن لیتا۔

اداکار نے تحائف بھیجنے پر اہلیہ اور بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

میزبان عدنان صدیقی نے فیضان شیخ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ڈونٹس اور خوشبو سے بھرا ہوا بیٹی کا رومال مل گیا ہے، اس سے اچھا کوئی احساس نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حوالے ایک بات شیئر کردوں، اگر آپ کے پہلے بیٹے پیدا ہوتے ہیں تو وہ آپ کے دوست کی طرح رہتے ہیں لیکن بیٹی پیدا ہوتی ہے تو آپ باپ بن جاتے ہیں جب تک بیٹی نہیں پیدا ہوتی باپ نہیں بنتے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب میں بھی بیرون ملک جاتا ہوں میری بیٹیاں یہ پوچھتی ہیں ابا آپ کب گھر واپس آرہے ہیں اور بیٹا یہ کہتا ہے کہ ابا کیا لارہے ہو۔

ان کی بات سن کر علی سکندر اپنی فیملی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جنہیں فیضان شیخ اور عدنان صدیقی نے دلاسہ دیا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آپ لوگ فیملی کو کتنا مس کررہے ہوں گے، یہ کام جو ہم کررہے ہیں اپنے بچوں کے لیے کررہے ہیں بچوں کو اس وقت اندازہ نہیں ہوتا لیکن جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہاں میرے والدین جو میرے لیے کررہے تھے وہ بالکل ٹھیک کررہے تھے۔

آخر میں عدنان صدیقی نے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے نصیب اچھے کرے۔

واضح رہے کہ تماشا ٹو میں اداکارہ ندا فردوس خان کا سفر ختم ہوچکا ہے جبکہ اگلے ہفتے ایک اور اداکار کی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں