منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

تماشہ ٹو، نتاشہ علی اور عروبا مرزا پھر لڑ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں اداکارہ نتاشہ علی اور عروبا مرزا پھر لڑ پڑیں۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشہ علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں اداکارہ نتاشہ علی اور عروبہ مرزا کی پھر لڑائی ہوگئی، ہوا کچھ یوں کہ ’صبح اٹھ کر عروبہ مرزا میک کرنے کے لیے آکر بیٹھتی ہیں تو نتاشہ آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں یہاں بیٹھی ہوئی ہوں میری چائے رکھی ہے۔‘

نتاشہ علی کہتی ہیں کہ ’آپ یہاں سے اٹھ جائیں لیکن عروبہ ان سے کہتی ہیں کہ آپ دوسری جگہ بیٹھ جائیں یہاں میرا میک اپ کا سامان رکھا ہے۔‘

عروبہ مرزا ان سے کہتی ہیں کہ ’دوسری جگہ بیٹھ جاؤ کرسی پر کسی کا نام تو نہیں لکھا۔‘

نتاشہ علی کہتی ہیں کہ صبح آپ کے منہ نہیں لگنا چاہتی لیکن جواب میرے پاس بہت اچھا ہے، آپ کی یہی حرکتیں ہیں کہ آپ زبردستی کرتی ہیں اور آپ کو اپنی عزت نہیں کروانی آتی۔‘

اداکارہ، عروبہ سے کہتی ہیں کہ ’آپ چاہتی نہیں ہیں کہ میں آپ کی زندگی برباد نہ کروں۔‘

عروبہ مرزا نے ان سے کہا کہ ’تمیز سے رہو۔‘ دونوں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی رہیں اور آخر میں نتاشہ علی دوسری جگہ پر جاکر بیٹھ جاتی ہیں۔‘

تماشہ ٹو میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں