اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں مائرہ دیے گئے ٹاسک میں ’ماں‘ بنانے پر غصے میں آگئیں۔
رئیلٹی شو ’تماشہ ‘ کے میزبان عدنان صدیقی ہیں جبکہ شو میں رؤف لالہ، مائرہ خان، مریحہ صفدر، نعمان جاوید، حمیرا اصغر علی، سحر بیگ، آمنہ ملک، نگاہ جی، سعیدہ امتیاز، عمر عالم، سیم علی، فائزہ خان، عادی عدیل ودیگر شریک ہیں۔
گزشتہ روز سیم علی اور سعیدہ امتیاز کا سفر تمام ہوگیا اور وہ گھر سے باہر ہوگئے ہیں۔
گھر میں دیے گئے ٹاسک کے مطابق ڈرامے کی کاسٹ جاری تھی جس کے لیے رؤف لالہ کو باپ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا لیکن جب مائرہ کو پتا چلا کہ انہیں ماں کا کردار ملا ہے تو عادی عدیل ودیگر کے سامنے آکر بھڑک گئیں۔
مائرہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ماں بنا رہے ہو میں ماں نہیں بن رہی پاگل ہوں جو ماں کا کردار کروں گی گھر میں کوئی دوسرا ماں بن جائے۔‘
وہ مریحہ صفدر سے کہتی ہیں کہ ’تم ماں بن جاؤ جس پر مریحہ کہتی ہیں کہ میں ماں نہیں لگتی ہوں۔‘
مریحہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کی طرف اشارہ کردیتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ تم ماں بنو، اس پر وہ ان کے سوال کرتی ہیں کہ ’میرے لیے دوسرا کردار نکالو جو کچھ نہ ہو الگ سے ہو۔‘
مائرہ مزید کہتی ہیں کہ ’ہاں بیٹا نہ بیٹا پاگل ہو تم لوگ مجھے ماں بنا رہے ہو۔‘ یہ کہتے ہوئے وہ چلی جاتی ہیں۔‘
کیا مائرہ دیے گئے ٹاسک میں ماں کا کردار کرنے پر رضامند ہوجائیں گی، یہ جاننے کے لیے اگلے روز کا انتظار کریں۔