منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکار 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی تامل و مالیالم اداکار ٹی سی بالاجی المعروف ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

ڈینیئل بالاجی اسپتال میں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

- Advertisement -

تامل فلموں کے معروف اداکار کی اچانک موت ان کے مداحوں اور تامل فلم انڈسٹری کے لیے صدمے کا باعث ہے، بالاجی کی موت کی خبر ملتے ہیں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

حفصہ بٹ دوران شوٹنگ سیٹ پر کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ڈینیئل بالاجی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور یونٹ پروڈکشن مینیجر شروع کیا لیکن جلد ہی انہوں نے رادیکا سرتھ کمار کے ڈرامہ سیریل ’چٹھی‘ میں ’ڈینیئل‘ کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں